فلم ’’مولاجٹ ‘‘کے کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کرنیوالے سٹیج درامہ کی دھوم

لاہور(جے ٹی این پی کے) فلم ’’مولاجٹ ‘‘کے کرداروں کو
محفل تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’’مولاجٹ ‘‘نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ڈرامے میںمولا جٹ کا کردار حامد رنگیلا جبکہ نوری نت کا کردار شاہد خا ن جبکہ داروکا کردار مہک نوراورمکھو جٹی کا کردار آفرین پری ادا کر رہی ہے ۔
ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹراجمل ملک نے کہا ڈرامہ فلم مولاجٹ کے کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے بنایاجسے بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔
انہوں نے کہاہم نے چار دن کے مختصر وقت میں محنت کر کے ڈرامہ تیار کیا ۔
مہک نور ، آفرین پری ، حامدرنگیلا اور شاہد خا ن نے کہا طویل وقفے کے بعد ایک کلاسیکل ڈرامہ بنا ہے ،
تمام فنکاروں نے اپنے کردارسے انصاف کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں اس کا فیصلہ ڈرامہ شائقین ہی کریں گے ۔


لیجنڈ آف مولا جٹ نے فلم انڈسٹری کی کامیابی کے راستے کھول دیئے ، سویرا شیخ

نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہاہے لیجنڈاآف مولا جٹ کاپوری دنیا میں 200 کروڑ کے قریب بزنس کرنا پاکستان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے ،
یہ ثابت ہو گیا اگر محنت کی جائے تو پاکستان کی فلمیںبھارتی فلموں کو پچھاڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوںنے کہا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری کی کامیابی کے راستے کھل گئے ہیں ،
ایسی مزید فلمیںبنا کر عالمی مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے پاکستان کو زر مبادلہ مل سکتا ہے۔
پاکستان کو بھی بڑی مارکیٹ میسر آسکتی ہے ۔
اداکارہ نے کہا اب جو بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار ایسی فلمیں بنائیں جنہیں صرف پاکستان

نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے ۔

فلم ’’مولاجٹ ‘‘کے کرداروں کو

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: