فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید، پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کے بڑے فیصلے
لاس اینجلس/کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنا ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ فلسطینی بچوں کے نام کر دیا، جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے باحجاب ہو کر ایران جانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل بیلا حدید نے حال ہی میں ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
انہوں نے ایوارڈ ملنے پر تقریب سے اپنے جذبات کا اظہار ایک ویڈیو کے ذریعے کیا،
اسرائیلی دبائو مسترد، فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی فلم ریلیز
کیونکہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔ انہوں نے کہا
کہ فلسطینی مہاجر باپ کی بیٹی اور ہالینڈ سے مستقل طور پر
امریکہ منتقل ہونیوالی ماں کی بیٹی ہونے کے ناطے ہمارے
خون میں کام کرنے کی ایک خاص قسم کی اخلاقیات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ سب سے بہتر ہونے پر نہیں ملا بلکہ
یہ صرف کامیاب ہونے کے قابل ہونے پر ملا ہے کیونکہ ہمارے
آباﺅ اجداد کو اپنی زندگی میں ایسا موقع کبھی نہیں ملا تھا۔
بیلا حدید نے اپنا ایوارڈ دنیا بھر کے مختلف ممالک کی پناہ گاہوں
میں موجود بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ فلسطینی بچوں کےلئے ہے،
یہ ڈچ بچوں کےلئے ہے اور یہ تمام بچوں کے لئے ہے جو کہ تارکین وطن اور پناہ گزین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ سب کے لیے ہے، مجھے آب سب سے بہت محبت ہے۔
انشااللہ مکنل حجاب کیساتھ ایران جاﺅں گی، سحر شنواری
دوسری طرف خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ
سحر شنواری نے کہا ہے کہ انشا اللہ میں ایران کی اسلامی حکومت کی
حمایت کے لئے پورے حجاب کے ساتھ ایران جاﺅں گی۔ اداکارہ سحر
شنواری نے باحجاب ایران جانے کا اعلان ٹوئیڑ پرکیا۔ اداکارہ کا اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ حجاب کوئی
بری چیز نہیں ہے، برائے مہربانی اس کو بدنام کرنا بند کریں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا ،
= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں