پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

جنرل باجوہ نے مجھے کہا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، وزیر اعظم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لوئر دیر (جے ٹی این پی کے) فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ‘ڈیزل ڈیزل’ کے نعرے لگائے.

جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ،

آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے دفاعی نظام میں جے 10سی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ برصغیر میں سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کیلئے مضبوط دفاعی

نظام کا ہونا لازمی ہے،

ملک کی مسلح افواج اس وقت مضبوط ہوتی ہیں جب مسلح افواج اور قوم ایک ہی طرح سے سوچ

رہے ہوں،آنے والے وقتوں میں ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی جائے گی،

ہم نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا ہے ، صحت کارڈ کے بعد اب ہم دفاعی بجٹ پر توجہ مرکوز کریں گے۔

کامرہ میں جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تقریباً 40 برس کے بعد نئے طیارے پاکستان آئے ہیں،

اس سے قبل جب ایف 16 آئے تو پاکستانی ائیر فورس میں خوشی کی لہر جاگ اٹھی تھی۔

انہوںنے کہاکہ برصغیر میں سلامتی کو غیر متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس عدم

استحکام سے نمٹنے کیلئے یہ جی ٹین سی طیارے چین سے منگوائے گئے ہیں،

وزیر اعظم نے بروقت جے 10 سی طیارے فراہم کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے