یوکرین، جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کرلی

کیف (جے ٹی این پی کے) فضائی حملوں کی گونج میں شادی

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارینا اریوا اور اس کے ساتھی سویاتوسلاو فرسین نے ایک ریستوران کی چھت پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا.

جوڑے نے مئی میں شادی کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے دو روز قبل شادی کرلی،

شادی کی تقریب میں پرسکون اور خوبصورت ماحول کی جگہ فضائی حملوں کی خوفناک گونج سنی گئی۔

اریوا اور فرسین نے اپنی شادی کے دن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ مستقبل کیسا ہوگا۔

تناو گزشتہ کئی روز سے بڑھ رہا تھا اور آخر کار وہی ہوا جس کا انہیں سب سے زیادہ خدشہ تھا۔

روسی افواج، جو سرحدوں پر مشقیں کر رہی تھیں، اچانک پہلے سے کہیں زیادہ قریب نمودار ہوئیں.

یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا
یوکرین کے کیف اور دوسرے بڑے شہروں پر میزائلوں کی بارش شروع ہو گئی۔

بے چینی نے خوف کو جنم دیا اور یوکرین کے باشندے شہروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے لگے.

جو لوگ شہر چھوڑ نہیں سکتے تھے وہ پناہ گاہوں کی تلاش میں تھے۔

یہ وہ مناظر تھے جس نے جوڑے کو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔

21 سالہ اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب ہیں جبکہ 24 سالہ مسٹر فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں،

یہ جوڑا اپنی شادی کی تصاویر میں غمگین نظر آیا۔

اریوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا،

شادی آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہوتا ہے لیکن شادی کے دوران ہی ہمارے کانوں میں میوزک کے بجائے فضائی حملوں کی آوازیں آئیں۔

اریوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا،

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: