ایشیاپاکستانتازہ ترین

فرقہ واریت کا عفریت امت مسلمہ کو نگل رہا ہے، پاک افغان علماء امن کیلئےایک پیج پر ۔،

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

Imran Rasheed
عمران رشید خان

پشاور/ فرقہ واریت کاعفریت امت

پشاور میں تعینات امارت اسلامی افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے کہا کہ فرقہ واریت ایک ناسور ہے جو امت مسلمہ کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے ،

سرمایہ کاری، روزگار، ترقی و خوشحالی امن سے مشروط ہے

پاکستان اور افغانستان میں فرقہ واریت خاتمے اور امن و اتحاد کے قیام کے لیئے تمام مذہبی تنظیموں کو کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور خطہ میں امن کے قیام اور بین المذاھب ھم آہنگی کے لئے تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے کیونکہ جہاں امن ہوگا وہاں سرمایہ کاری ہوگی ،روزگار کے مواقع ہونگے اور ترقی و خوشحالی کا سفر رواں دواں ہوگا ،

شیعہ سنی علماء و اکابرین کی صدر امامیہ کونسل سید اظہر علی شاہ کی سربراہی میں ملاقات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیعہ سنی علماء و اکابرین کے ایک مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو

امامیہ کونسل کے صدر اظہر علی شاہ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ،حافظ محب اللہ نے کہا کہ مسلمانوں کےتمام فرقوں کے مابین قرآن ،کعبہ، کلمہ گو اور ختم نبوت سمیت بہت ساری چیزیں مشترک ہیں لہذا مسلمانوں کو چاھیئے کہ وہ اپنے فروعی کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکات کو ساتھ لے کر متحد ہوں اورآگے بڑھیں ورنہ وہ عالمی استعمار کیسازشوں کا شکار ہوکر بربادی کی طرف جائینگے ،

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ مرکزی قیادت تک پہنچایا جائیگا، افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ

حافظ محب اللہ نے امامیہ کونسل کیطرف سے عشائیے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد آنے کی یقین دھانی کرائی،

قونصلر جنرل نے امامیہ کونسل کیطرف سے پیش کردہ تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ

پاکستان اور افغانستان کے مابین علماء اور اکابرین کے وفود کا تبادلہ کیا جائیگا ،

پاکستان اور افغانستان کی مرکزی قیادت پر مشتمل رد فرقہ واریت کانفرنس کے انعقاد کی کوشش کی جائے گی،

قونصلر جنرل نے وفد کی طرف سے ھزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے سوال پر کہا کہ

افغانستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئیے ہیں۔

شہدائے خانہ خدا کوچہ رسالدار کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

تاہم وفد کے تحفظات کو افغانستان کی مرکزی قیادت تک پہنچایا جائے گا ،قونصلر جنرل نے محرم میں امام بارگاہوں کا دورہ کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور کوچہ رسالدار مسجد دھماکے کے شہداء کی ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی اور متاثرہ گھرانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،

پرجوش استقبال، رَدِ فرقہ واریت میں دلچسپی پر وفد کا قونصل جنرل کا شکریہ مکمل تعاون کی یقین دہانی

اس سے پہلے قوصل جنرل اور عملے کے سینئر ارکان نے قونصلیٹ پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا،

وفد کے ارکان میں ۔ ،

علامہ ارشد علی نقوی ،علامہ سید عالم شاہ الحسینی ، پروفیسر ملازم حسین ، سید زوار زیدی، وقار حیدر ، شاھد امداد بیگ،

جلال حسین طوری شامل تھے جبکہ اہلسنت کی طرف سے قومی امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا اقبال شاہ حیدری ،

مولانا ابوبکر مدنی ، حاجی طارق آفریدی ، محبوب شاہ حیدری ،ظاہر شاہ صافی حاجی نکاف اللہ اور ضیاء خان شامل تھے ،

وفد کے ارکان نے پرجوش استقبال کرنے اور رد فرقہ واریت میں غیر معمولی دلچسپی

لینے پر قونصلر جنرل کا شکریہ ادا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

متعلقہ خبر ضرور پڑھیں-» امریکی مذہبی سکالر امن کا پیغام لے کر پشاور پہنچ گئے

فرقہ واریت کاعفریت امت

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے