فرعون کے تابوت کا اسرائیل میں سی ٹی اسکین، مصر کی تردید
قاہرہ: فرعون کے تابوت کا اسرائیل میں
مصر نے کہا ہے کہ کسی فرعونی تابوت کو جانچ کے لیے اسرائیل نہیں بھیجا گیا۔ تابوت سے متعلق اسرائیلی میڈیا نے خبر جاری کی تھی کہ فرعون کے تابوت کو یروشلم کے شائر زیڈک میڈیکل سنٹر میں بھیجا گیا تھا تاکہ اسے سی ٹی اسکین کے ذریعے جانچا جا سکے، جس سے قدیم مصر کے ماہرین کو اس بارے میں مزید سمجھنے میں مدد ملے کہ انہیں کیسے بنایا گیا تھا۔
پڑھیں : عجیب و غریب بچے کی پیدائش نے دجال کی یاد دلا دی، تصویر وائرل
نقل أغطية توابيت فرعونية مصرية إلى مشفى شعاري تسيدك الإسرائيلي في القدس لفحصها بأشعة مقطعية ومعرفة كيفية بنائها. pic.twitter.com/MibSgJmimS
— أحمد دراوشة (@AhDarawsha) May 21, 2023
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کونسل آف نوادرات کے عجائب گھروں کے
شعبے کے سربراہ مومین عثمان نے کہا کہ مصری عجائب گھروں میں سے کسی بھی نمونے
کو جانچنے یا مطالعہ کے لیے بیرون ملک نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ
حال ہی میں مصری عجائب گھر سے فرعونی تابوت کا غلاف اسرائیل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے
اس حوالے سے سی ٹی اسکین کے لیے تابوت بھیجنے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
خبر کی بھی تردید کی۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر پھیلی خبر میں بتایا گیا تھا ہزاروں سال پرانے
تابوت کو یروشلم کے شائر زیڈک ہسپتال میں سی ٹی اسکین کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ اس خبر
میں دعوی کیا گیا تھا کہ تابوت کے ڈھکنوں کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ اس ورک کی نشاندہی
کی جا سکے جو کاریگروں نے ہزاروں سال قبل کور بنانے کے دوران انجام دیا تھا۔
پڑھیں : کیا زندہ انسان کو کھٹمل کھا سکتے ہیں؟ جی ہاں ایسا امریکہ میں ہوا
⭕️بالفيديو التلفزيون الاسرائيلي يعلن الخبر
⭕️التصوير بالأشعة لأغطية توابيت مصرية🇪🇬قديمة للكشف عن أسرارها في اسرائيل
حيث تم نقل أغطية توابيت فرعونية من متحف في مصرالى إسرائيل🇮🇱 لفحص التصوير المقطعي في مستشفى شعار بالقدس
الفحص هدفه كشف أسرارها وتأكيد أن الفراعنة أصلهم من إسرائيل pic.twitter.com/7XK4rEIxyT— ســـــــندس❣️ (@sondos_09) May 22, 2023
اس سے قبل جیوش نیوز سنڈیکیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا، میوزیم اور ہسپتال کے درمیان
تعاون ماضی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے تاریخی نمونوں پر جدید طبی ٹیکنالوجی کے
استعمال کی ایک مثال قائم کر سکتا ہے۔ مبینہ اسکین کو اسرائیلی میڈیا نے نشر بھی کیا، جیسا
کہ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر شیئر کیں۔ اس کے باوجود سپریم کونسل آف نوادرات میں
میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مومن عثمان نے کہا کہ یہ خبر ” مکمل طور پر غلط ” ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جھوٹی خبریں پھیلانے سے پہلے حقائق کی جانچ کریں، قاہرہ حکام
وزارت نے میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے
سے پہلے حقائق کی جانچ کریں اور متعلقہ حکام سے ایسی رپورٹوں کی تصدیق کریں۔ یاد رہے
مصر اور اسرائیل کے درمیان 1979 سے مشترکہ سفارتی تعلقات ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
فرعون کے تابوت کا اسرائیل میں , فرعون کے تابوت کا اسرائیل میں ,
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)