فرح گوگی کا قیمتی زمین سستے داموں خریدنے کا انکشاف

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) فرح گوگی قیمتی زمین سستے داموں

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی
عرف فرح گوگی نے پنجاب میں کروڑوں کی قیمتی اراضی سستے داموں خریدنے
کا انکشاف کیا ہے۔ فرح نے 200 کنال سے زائد اراضی محض 50 کروڑ روپے میں
خریدی۔

زمین ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے

ریئل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ نجی
ٹی و ی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست
فرحت عرف فرح گوگی کی طرف سے پنجاب میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے
مالک سے 200 کنال سے زائد کی قیمتی اراضی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس
کی کاغذوں میں مالیت 50 کروڑ سے زائد درج کی گئی ہے۔

زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے فرح گوگی کے نام منتقل کی

دستاویزات کے مطابق زمین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے فرحت شہزادی
عرف فرح گوگی کے نام منتقل کی۔ دستاویزات کے مطابق قیمتی زمین دو مختلف
مواقعوں پر اگست 2020 اور مارچ 2021 میں فرح کے نام منتقل کی گئی۔ پہلے
اگست 2020 میں ایک سو کینال ایک مرلہ زمین منتقل کی گئی، جس میں زمین کی
قیمت 25 کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار لکھی گئی۔ اس کے بعد مارچ 2021 میں 100 کنال
5 مرلے زمین ایک بار پھر فرح کے نام منتقل کی گئی جس کی کاغذات میں قیمت
25 کروڑ 6لاکھ 25 ہزار درج کی گئی۔

زمین کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے

ریئل اسٹیٹ شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق 200 کنال سے زائد
زمینوں کی مجموعی رقم کاغذات میں 50 کروڑ کے لگ بھگ دکھائی گئی ہے۔
عمومی طور پر یہ رقم رجسٹری میں کم دکھائی جاتی ہے جبکہ اس زمین کی قیمت
اس سے کہیں زیادہ ہے۔اتنی قیمتی زمین فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام
تو ہو گئی مگر یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی کہ سابق وزیراعظم عمران
خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بار بار فرح گوگی کا نام کرپشن سے متعلق
سامنے آنے پر خاموش کیوں رہے۔

فرح خان اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جا چکی ہیں

فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے سے چند روز
قبل ہی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جا چکی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس معاملے
پر دبئی میں فرح خان سے رابطے کی بار بار کوشش کی مگر جواب موصول نہیں ہوا۔

فرح گوگی قیمتی زمین سستے داموں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: