فرح خان کے گاؤں کو سب سے زیادہ11کروڑ 90لاکھ کے فنڈز ملنے کا انکشاف

لاہور (جے ٹی این پی کے) فرح خان کے گاؤں کو فنڈز

خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان سے متعلق مزید نئے انکشافات اور حقائق منظر عام پر آگئے ۔

 خاتون اول کی دوست فرح خان کا گاؤں پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈ لینے والا گاؤں نکلا۔

ایوان وزیر اعلی پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا۔

حالانکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر زکو بھی اتنا فنڈ کبھی نہیں ملا جتنا خاتون اول کی دوست کو ملا۔

دستاویزات کے مطابق فرح خان کے گاؤں گھنگ میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا۔

فرح کے گاؤں میں فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر سمیت ٹف ٹائلز کا کام بھی کیا گیا ہے۔

شیخوپورہ کو تین سالوں میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے پر بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے فرح خان پر

پنجاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔

فرح خان کے بارے میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ وہ ڈی سی لگانے کا 3 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں۔

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام

الزامات کی تردید کرتی ہوں،

میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔

 

فرح خان کے گاؤں کو فنڈز

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: