فرانس، کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندر کے کنارے پہنچ گیا

پیرس (جے ٹی این پی کے) فرانس کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران

فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویسٹ اٹلانٹک ایئر لائن کا (EC-NLS) رجسٹریشن کا طیارہ پرواز نمبر ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ سے فرانس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا۔لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔

خوش قسمتی سے جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا،

بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر ٹک گیا جیسے کوئی بحری

جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔

واضح رہے کہ ماونٹ پیلیئر ایئر پورٹ سمندر کے کنارے واقع ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے

کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: