فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،شہباز شریف

فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،

تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ،یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے۔

منگل کوفارن فنڈنگ کیس پر اپنے بیان میں انہوںالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکائونٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناًجرم ہے ، تمام ریکارڈ، بینک اکائونٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دبائو، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکائونٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائونٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ 8 والیمز، 28 بینک اکائونٹس او رمتعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا ،چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے ،

سات سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزیدیہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ،

دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے آٹھ والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: