فادرز ڈے منانے کا مقصد محض تحائف دینا یا میسج بھجوانا نہیں!

(تحریر:- ابو رجا حیدر) فادرز ڈے منانے کا مقصد

دنیا بھر کی طرح امسال 19جون کو پاکستان میں بھی فادرز ڈے منایا گیا، فادرز ڈے منانے کا مقصد

والد کے رشتے کی اپنائیت اور انتھک محنت کو سلام پیش کرنا ہے، جبکہ اس دن زندگی میں والد کی

قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے اثرات کو سراہا جاتا ہے، تاہم بچوں کیلئے والد پہلی محبت اور

آئیڈیل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بچے اپنے والد کو تحائف دے کر اپنی

محبت کا اظہار کرتے ہیں، میسج بھجواتے ہیں۔ والد کے رشتے کا نہ تو کوئی متبادل ہو سکتا ہے اور نہ

کوئی اتنی سختیاں جھیل سکتا ہے۔

ہر باپ اپنی اولاد کو خود سے ذیادہ کامیاب و کامران دیکھنا چاہتا ہے

باپ واحد ایسی ہستی ہے جو چاہتا ہے کہ اس کی اولاد اس سے ذیادہ کامیاب ہو۔ یقین مانیں باپ کے علاوہ

کوئی ایسا انسان نہیں جو آپ کی کامیابی پہ سچے دل سے خوش ہو۔

ایک مشہور شعر پیشِ نظر ہے کہ


باپ دِلاں دے تاج محمد
تے ماواں ٹھنڈیاں چھاواں


قرآن کریم میں ارشاد ہے،

ماں کے پیروں تلے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔ جس طرح باپ اپنی اولاد کے لئے دن رات گرمی

ہو بارش ہو اپنی اولاد کے لئے کام کرتا ہے، جتنا مرضی تھک جائے مگر اولاد کے سامنے کبھی بھی اپنی

تھکن محسوس نہیں ہونے دیتا۔ زندگی کی آخری سانس تک ہمیشہ باپ اپنی اولاد کے لئے محنت کرتا ہے،

کبھی بھی باپ یہ نہیں سوچتا کہ اس کی اولاد مرنے کے بعد اس کے لئے کیا کرے گی۔

بیشک تمام رشتے نبھا کر دیکھ لیں بابا سے زیادہ کوئی وفادار نہیں ملے گا

آپ بیشک دنیا کے سارے رشتے نبھا کر دیکھ لیں آپ کو اپنے بابا کے علاوہ کوئی بھی وفادار نہیں ملے گا،

صرف ایک باپ کا پیار ہی ایسا ہے جو ہمیں بغیر کسی قربانی اور کوشش کے ملتا ہے، ورنہ باقی سب رشتوں

کیلئے تو ہمیں کچھ نہ کچھ چکانا پڑتا ہے- باپ ایک ایسی شخصیت ہے جِس کے پسینے کے ایک قطرے کا

حق بھی ہم ادا نہیں کر سکتے- اللہ پاک ہم سب کے والدین کو سلامت رکھے،جو اس جہاں فانی سے کوچ کر

گئے ہیں، ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، آمین

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

فادرز ڈے منانے کا مقصد

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز اور تبصرے ( == پڑھیں == )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: