فائیو جی میں تاخیر کی وجوہات معاشی عدم استحکام، درآمدی پابندیاں قرار
کراچی: جے ٹی این پی کے: فائیو جی میں تاخیر کی وجوہات
خطے کے دیگر ممالک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا چکی ہے لیکن پاکستان میں یہ تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے میں تاخیر کی وجوہات اورمارکیٹ سروے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے۔
پڑھیں : مشروم کے چھلکے سے مائیکروچپ بنانے کا کامیاب تجربہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی آئندہ
برس جون 2023 تک متوقع ہے، حکومت کو 5 جی سروس
کا مقاصد واضح کرنا چاہئیں کہ حکومت 5 جی ریونیو کی خاطر
لانا چاہتی ہے یا معاشی و سماجی ترقی کی خاطر؟۔
سروے رپورٹ میں معاشی عدم استحکام، درآمدی پابندیاں، پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھا کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور پاکستانی کرنسی
کی قدر گراوٹ کو بھی 5 جی ٹیکنالوجی میں تاخیر کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : ماحول دوست سولر وائی فائی سسٹم
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل کنیکٹی ویٹی میں
پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہے، ملک میں
سیلولر ٹاورز تک فائبر کی رسائی کی شرح 11.4 فیصد ہے۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سپیکٹرم فیس، ٹیکسز اور ادائیگیوں کا
سخت شیڈول 5 جی ٹیکنالوجی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، 5 جی
سے منسلک سمارٹ فون اور دیگر ٹیکنالوجی پر ٹیکس کو کم کرنا ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 4 جی کی رسائی 55.6 فیصد ہے،
5 جی کی کامیابی کے لئے 4 جی کی زیادہ سے زیادہ رسائی ضروری ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
فائیو جی میں تاخیر کی وجوہات ، فائیو جی میں تاخیر کی وجوہات