غزہ پر اسرائیل کا حملہ، اہم کمانڈر سمیت 10 افراد شہید

غزہ پر اسرائیل کا حملہ

غزہ (جے ٹی این پی کے) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کئے جانیوالے حملے میں ایک کمانڈر

سمیت 10 افراد نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی کمانڈر تیسیر الجعبری کی جانب سے مبینہ طور پر دی

جانے والی دھمکیوں کے رد عمل میں یہ کاروائی کی ہے۔

مقامی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونیوالوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔جبکہ حملے

میں درجنوں افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں موجود پی آئی جے نے یہ دھمکی دی تھی کہ مرکزی اسرائیل کو بموں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی آئی جے نے اسرائیل پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے تاہم زیادہ تر

کو اسرائیل کی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ نے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کارواں گزر گیا غبار دیکھتے رہے

ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے ایک فوری خطرے کے

خلاف دہشت گردی کے خلاف ایک درست آپریشن کیا۔‘

وزیراعظم یائیر لاپڈ نے کہا تھا کہ اسرائیل دہشت گرد تنظیموں کو ایجنڈا سیٹ کرنے کی اجازت

نہیں دے گا۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ `جو بھی اسرائیل کو نقصان پہچانے کے لیے کھڑا ہو گا

اسے بتایا دیں کہ ہم اس تک جا پہنچیں گے۔ ہماری سکیورٹی فورسز اسرائیلی شہریوں کو لاحق

خطرے کو حتم کرنے کے لیے اسلامک جہاد کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ ‘

اسرائیل کی دفاعی افواج آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے ان جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جو

پی آئی جے سے منسلک ہیں۔

ان میں غزہ شہر کا بلند ٹاور بھی شامل ہے، حملے سے وہاں ایک بڑے دھماکے کی آواز

سنائی دی جس کے نتیجے میں عمارت سے دھواں اٹھنے لگا۔

مقامی صحت سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پی آئی جے کے کمانڈر تيسير

الجعبری اور پانچ سالہ بچی سمیت متعدد افراد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 55 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ڈی ایف کا اندازہ ہے کہ 15 جنگجو شیہد ہوئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کا حملہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: