غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا، الیکشن کمیشن
مانیٹرنگ ڈیسک/آئی آر خان :غداری کے فتوے بانٹنے
اسلام آباد() غداری کے فتوے بانٹنے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 17 جولائی کو ہونےوالے ضمنی انتخابات
کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری کردہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کےخلاف بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، غداری کے
فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا، الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام
فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہےگا ،اور کسی دباﺅ میں نہیں آئے گا۔
ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو نگے، ترجمان
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیا نات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس
ہیں، اداروں کے تعاون سے شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے پرعزم ہیں، شفاف اور
پرامن الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا پنجاب کے 17
جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے
بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کی جا سکتی ، ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا
ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ملتان سے لیگی امیدوار سلیمان نعیم کو 45 ہزار جرمانہ
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ملتان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے
امیدوار سلیمان نعیم کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان سلیم اختر نے
کہا سلیمان نعیم کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم
نے سرکاری آفس میں میٹنگ کو ہیڈ کیا تھا، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان آفس میٹنگ میں
سلمان نعیم نے شرکت کی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
غداری کے فتوے بانٹنے