غداروں اور سازشیوں سے آزادی تک تحریک جاری رہیگی،عمران خان
لاہور (جے ٹی این پی کے) غداروں اور سازشیوں سے آزادی تک
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج 11 بجے میں لبرٹی چوک سے اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں،
میں چاہتا ہوں آپ سب اس میں شامل ہوں۔جمعرات کے روز جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاست کیلئے تحریک نہیں،
نہ ہی یہ ذاتی مفادات کیلئے ہے اور نہ حکومت کو گرانے کیلئے،
یہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کیلئے ہے۔تحریک پاکستان میں ہم نے انگریزوں سے آزادی لی،
اس کے بعد یہ حقیقی آزادی کی تحریک اتنی ہی بڑی تحریک ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس
تحریک کا مقصد ہے کہ اس ملک میں جو فیصلے ہوں وہ ملک کے اندر ہوں، کوئی بیرونی
ملک کے پتلے ہمارے فیصلے نہ کریں۔
اور دوسری چیز انصاف ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہوں، انصاف لے کے اس ملک کے
اندر خوشحالی لائی جائے کیونکہ انصاف کے بعد ہی خوشحالی آتی ہے۔ ایک چھوٹا سا طبقہ
جو قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے جو ہر وقت چوری کرتا ہے اور اپنے آپ کو این آر او دے دیتا ہے،
ان سے آزادی کیلئے یہ تحریک ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہم صبح نکلیں گے
11 بجے اور یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی، جب تک ہم ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے،
اور وہ تب ہوگا جب عوام فیصلہ کرینگے صاف اور شفاف الیکشن سے کس کو اس ملک کی قیادت کرنی چاہیے،
یہ نہیں کہ باہر سے سازش ہو اور اندر بیٹھے ہوئے غدار ان کے ساتھ مل کر حکومت گرا کر پتلے اوپر بٹھا دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ ملک چاہتے ہیں جس کی قائداعظم نے جدوجہد کی، ہم وہ ملک چاہتے ہیں
جو علامہ اقبال کا خواب تھا۔
ایوان عدل میں لاہوربار کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا آج 28اکتوبر
کوحقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں یہ فیصلہ کن جنگ ہے ،لاہور بار مارچ میں بھر پور شرکت کرے ،
اس موقع پر عمران خان نے لاہوربارکے لئے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا،انہوں نے
لاہوربار کویہ یقین بھی دلایا کہ پنجاب حکومت کو وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرنے کاکہیں گے ،
عمراں خان نے اس موقع پر وکلا ء کے لئے صحت کارڈ اورہسپتال کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا ،
عمران خان نے وکلا ء پروٹیکشن بل پر بھی وکلا کو اعتماد میں لیا اور پنجاب حکومت سے اس
بل کومنظور کروانے سے متعلق لاہوربارکے عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی،
عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت بیرونی سازش، اندرونی میر جعفر، میر صادق نے
مل کر گرائی تو سوشل میڈیا نے کام دکھایا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندہ معاشرہ اور مرے ہوئے معاشرے میں کیا فرق ہوتا ہے،
انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا سے نسانی تاریخ میں انقلاب آرہا ہے،
امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرسکتا وہ میڈیا پر بات نہیں آتی، لاکھوں کشمیری
شہید ہوچکے ہیں لیکن مغربی میڈیا میں ذکر نہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو بدل دیا ہے،
ہر شہری جس کے پاس موبائل فون ہے اس کی آواز ہے، یہ جمہوریت کی خالص ترین شکل میں ہم جارہے ہیں۔
لندن والے پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتے ہیں لیکن وہ ٹرینڈ نہیں چل سکتا، حکمرانوں نے 1100
سو ارب روپے معاف کروا لیے،
انسانوں کے معاشرے میں حکم ہے ناانصافی کا مقابلہ کرو، ارشد شریف حق کے لیے ڈٹا رہا،
وہ اس لیے گیا کہ یہاں بول نہیں سکتا تھا، کل سے جدوجہد حقیقی آزادی کا جہاد ہے سمجھیں کہ جہاد کررہے ہیں۔
عمران خان
غداروں اور سازشیوں سے آزادی تک
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،