وفاقی حکومت کا عوام کو قسطوں پر سمارٹ فون دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عوام کو قسطوں پر سمارٹ فون

سمارٹ فون فار آل کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے آسان اقساط پر موبائل فونز کا اجراء کر دیا گیا ،

عالمی ادا ر ے جی ایس ایم اے کے تعاون سے مقامی کمپنی قسط پے نے موبائل فونز سکیم جاری کی گئی ۔

سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے وفاقی وزیر سید امین ا لحق، جی ایس ایم اے ایشیاء پیسیفیک کے سربراہ جولیئن گورمین نے خطاب کیا۔

ہیڈ آف پالیسی جینیٹ وائٹ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ ، قسط پے کے آصف جعفری ،یوفون، جاز، ٹیلی نار ، ایس سی او کے چیف ایگزیکٹیو بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا سکیم کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی فرد

موبائل فون حاصل کرسکے گا۔

امین الحق نے کہا کوئی ضمانت نہ کوئی طویل کاغذی کارروائی، شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول یقینی بنارہے،

ابتدائی طور پر 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ

کی اقساط میں دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاموبائل میں جدید سا فٹ ویئر ہوگا عدم ادائیگی پر فون لاک،

دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہوسکے گا۔

سکیم کا مقصد عام آدمی تک فو ن پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے،

ملک کے کونے کونے تک کنکٹیویٹی سہولیات کیلئے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پراجیکٹس جاری ہیں۔

کنکٹیویٹی کیساتھ سمارٹ فونز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سکیم کا اجراء کیا گیا۔
عوام کو قسطوں پر سمارٹ فون

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: