اسلام آبادپاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، کمیٹی قائم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، وزیر اعظم متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز سے تنخواہوں، پنشن، جاری اخراجات، سبسڈیز تجاویز پر خود بریفنگ لیں گے، جبکہ بجٹ میں ریلیف کیلئے تجاویز تیار کرنے اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ترقیاتی بجٹ، زراعت، آئی ٹی شعبے اور برآمدات میں اضافے کیلئے تجاویز پر بھی بریفنگ لیں گے۔

پڑھیں : بجٹ2024-23، نو جون کو پیش کیا جائیگا، حجم 14600 ارب سے زائد

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2023-24 میں غریبوں کے حق

میں اقدامات تجو یز کرنے کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں نو رکنی کمیٹی تشکیل

دی ہے، تاہم کمیٹی میں وزارت خزانہ کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا، کمیٹی وزیر داخلہ رانا

ثناء اللہ خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل مصدق ملک،

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایس اے ایم پی ڈاکٹر جہانزیب خان، امور نوجوانان شازہ فاطمہ

خواجہ، قیصر احمد شیخ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ و ریونیو کے چیئرمین احمد عمیر، ایک

ترقی پسند کسان اور ایک مشہور آئی ٹی کمپنی کے سی او آصف پیر پر مشتمل ہو گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں قائم کمیٹی غریب نواز اقدامات تجویز کریگی

کمیٹی بجٹ 2023.24 میں غریبوں کے حامی اقدامات پر غور و فکر کریگی اور کمزور طبقات

کے حالات زندگی اور معاش کو بہتر بنانے کے اقدامات تجویز کریگی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی

کے ٹی او آرز میں آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کیلئے غریب نواز اور عوام دوست اقدامات تجویز

کرنا، بفر فراہم کرنے اور عوام کو مروجہ بلند مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کی سفارش کرنا،

غریبوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی کافی مقدار کی جانچ کرنا اور ان کے دائرہ کار اور کوریج کو

مزید بڑھانے کیلئے منصوبہ تجویز کرنا، کاروبار اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات تجویز کرنا شامل ہیں۔ کمیٹی اس ٹاسک کو پورا کرنے

کیلئے ضرورت کے مطابق کسی بھی شخص کو شامل کر سکتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے ، عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے ، عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے