فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام کو بجلی کے جھٹکے لگانے کی تیاریاں
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عوام کو بجلی کے جھٹکے لگانے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کر لی گئی،
بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے،
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں
اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی گئی ،
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو سی پی پی اے کی جانب سے دی
گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6روپے 10پیسے مہنگی کرنے کی درخواست
کی گئی ہے،
نیپرا حکام کے مطابق درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں
کی گئی ہے جس پر سماعت 28فروری کو ہوگی،
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی
تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ
جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی،
ڈیزل سے 6.73 فیصد، فرنس آئل سے 14.07 فیصد، مقامی گیس سے 14.37
فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی،
جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد
بجلی پیدا کی گئی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
عوام کو بجلی کے جھٹکے لگانے