عوام ملکی خودمختاری و جمہوریت پر مضبوط ترین محافظ ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عوام ملکی خودمختاری پرمضبوط محافظ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے غیر ملکی طاقتوں نے میر جعفروں اور میر صادقوں کی مدد حملہ سے کیا ،
عوام کو ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر مضبوط ترین محافظ بنتے ہوئے غیر ملکی طاقتوں کے حملے سے دفاع کرنا ہوگا۔
بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام ملکی خودمختاری وجمہور یت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں،
عوام کو ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کا دفاع کرنا ہوگا۔
غیر ملکی طاقتوں نے حملہ میر جعفروں اور میر صادقوں کی مدد سے کیا ہے۔
بعداز اں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مغرب کو شکست دینے سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہاگیا.
ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دےدی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر چند گھنٹے قبل ہی ایک نیا پیغام
شیئر کیا گیا ،
57 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم کو مغرب سے مقابلہ کرنے اوران کے شانہ بشانہ
چلنے سے متعلق ترغیب اور پیغام دے رہے ہیں۔
اب ہماری سوچ ہے جو بھی ترقی ہوتی ہے وہ بس مغرب ممالک ہی کر سکتے ہیں اور ہم اس چیز کو اپنا
لیتے ہیں،
ہم خود سے کچھ ایجاد نہیں کررہے۔عمران خان نے کہا اس سوچ کو بدلنے کےلئے ہماری مدد صرف اور
صرف تعلیم کر سکتی ہے،
تعلیم ہی ہے جس سے ہم ذہنی اور معاشی طور پر ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کیوں نہ ہم اپنی چیزیں ایجاد کریں، پاکستان اپنا راستہ بنائے،
ہم اپنا نیا راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں، ہم ذہنوں کو آزاد کریں اور یہ سب ممکن ہے سائنس اور ٹیکنالوجی سے،
نالج اکانومی سے جو تعلیم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عوام ملکی خودمختاری پرمضبوط محافظ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں