عمران پیوٹن رابطہ، توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف

توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی

فونک رابطہ کر کے توہین رسالت کے خلاف بیان کو سراہا ہے۔وزیراعظم عمران خان اورروسی

صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات،

عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے

بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے

کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین

رسالت کیخلاف بیان کوسراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں

اسلاموفوبیا سے متعلق خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس

میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔وزیراعظم نے مزید

کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور

معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی

حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے

افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: