پاکستانتازہ ترینسندھ

عمران مشہور، سزا ہوئی منڈیلا، ملک سے نکال دیا تو خمینی بن جائیگا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی: عمران مشہور، سزا ہوئی منڈیلا،

ملک کے معروف مزاح نگار، ڈرامہ نویس اور ادیب انور مقصود نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی فوج کیخلاف سرعام تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ دنوں ایک یوٹیوب چینل پر حالات حاضرہ سمیت ماضی مستقبل سے متعلق طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو کرتے ہوئے مزاح نگار، ڈرامہ نویس اور ادیب انور مقصود نے مزید کہا عمران خان کے آنے سے لوگ تو خوش ہوئے میں بھی خوش ہوا تھا۔

پڑھیں : جن لوگوں کو آئٹم نمبر پر اعتراض ہوا، ان سے معذرت‘ انور مقصود

مزاح نگار، ڈرامہ نویس اور ادیب نے کہا کہ ایمانداری میں سب کچھ نہیں ہو سکتا صرف بے ایمانی میں ہو سکتا ہے،

ہندوستان میں بے ایمانی ہوتی ہے، چین میں بے ایمانی ہوتی ہے،

امریکہ میں ہوتی ہے مگر وہ ترقی کر رہے ہیں،

عمران نے چار سال صرف بے ایمانی اور کرپشن پر لگا دیئے،

بھئی کرنے دو کرپشن، تم تعلیم کی بات کرو، صحت کی بات کرو اور کوئی بات کرو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کر سکتے تھے، کرنے کی لاکھوں چیزیں تھیں،

عمران خان ایک کھلاڑی ہے اور بقول اس کے وہ مغرب کو جانتا ہے،

مگر مغرب کو بہت لوگ جانتے ہیں، جو پاکستانی 50 سال سے وہاں رہ رہے ہیں،

جن کے بچے 30 سال سے وہاں ہیں وہ بھی مغرب کو جانتے ہیں۔

انور مقصود نے مشورہ دیا عمران کو بھی چاہیے کہ ہم فوج کیخلاف بات نہیں کرسکتے،

چاہے آپ کو کوئی بات اچھی لگے یا بری،

پنجاب کے غریب طبقے میں ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فوجی آپ کو ملے گا،

آپ کو وہیں سے ووٹ چاہئیں، اس لیے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ سر

عام فوج پر تنقید کریں۔ انور مقصود نے مزید کہا عمران مشہور تو ہیں، سزا ہو گئی

تو منڈیلا بن جائے گا اور اگر ملک سے نکال دیا تو خمینی بن جائیگا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عمران مشہور، سزا ہوئی منڈیلا، ، عمران مشہور، سزا ہوئی منڈیلا، ، عمران مشہور، سزا ہوئی منڈیلا، ،

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے