عمران فراڈیا تو تھا لیکن دہشتگرد ہونے کا علم اب ہوا ہے، نواز شریف
لندن: عمران فراڈیا تو تھا لیکن دہشتگرد
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ تو پہلے ہی تھا، لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔
حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی وہ معاملے کی چھان بین کریگی
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد (ن) لیگ نے کہا کہ آپ نے سن
لیا ہو گا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جو اس سارے معاملے کی
چھان بین کرے گی، انکوائری کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی
کیونکہ بڑے سنگین واقعات ہوئے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان
ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ پہلے ہی تھا، سب دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشتگرد
بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے،
اس سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے میں نے کبھی نہیں
دیکھا، نہ کوئی اس طرح کا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس پر
پٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے وہاں جل کر مر جائیں؟ اگر وہ
جل کر مر جاتے نہ وہ وہاں سے بھاگتے تو کیا ہوتا وہاں پر؟ ایک کہرام مچ
جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ان کو کس نے سکھایا کہ پولیس والوں
کے اوپر پٹرول بم پھینکیں؟ یہ تو پہلی دفعہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف
سے یہ حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ہم نے پاکستان کو ڈبونا ہے کیا؟۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
عمران فراڈیا تو تھا لیکن دہشتگرد ، عمران فراڈیا تو تھا لیکن دہشتگرد