حلقہ این اے108 ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
فیصل آباد (جے ٹی این پی کے) ضلعی الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر نے این اے108میں
عمران خان کا نام مسترد کردیا،ریٹرننگ افسر کے مطابق عمران خان کا جمع کرایا گیا فارم بھی
تسلی بخش تھا اور نہ اثاثوں کی تفصیلات مکمل تھیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی جانب
سے بھی الیکشن کمیشن میں اعتراض اٹھایا گیا تھا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس
شاہد وحید کی عدالت میں اعتراضات دائرکیے جاسکیں گے،تحریک انصاف کی جانب سے
متبادل امیدوار فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں،فرخ حبیب کا کہنا تھا
کہ ریٹرننگ افسر نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے،عمران خان کے کاغذات نامزدگی جان
بوجھ کر مسترد کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا خبروں میں آنے کیلئے جان بوجھ کر عمران
خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیاتھا۔
فیصل آباد کے حلقے ریٹرننگ افسر عرفان کوثر کی جانب سے این اے-108 میں ضمنی
انتخاب میں حصہ لینے والے 12 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں
عمران خان کا نام شامل نہیں۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے
مسترد کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد