امریکہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا
واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) عمران خان کے الزامات پھر مسترد
امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پو رٹر نے پریس بریفنگ میں بتایا دوٹو ک الفاظ میں کہتی ہوں،
الزامات میں صداقت نہیں، یہ الزامات بالکل درست نہیں۔
پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے و ز یراعظم عمران خان نے کہا تھا میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرو نی سازش ہے۔
ہر لمحہ ملکی غداروں کیخلاف کپتان کا دفاع کروں گا ، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے.
شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پر مجھے 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی.
شہباز گل نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال میں یہ فیصلہ کیا ہے
کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا.
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا
اور ہر صورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔