عمران خان کی گرفتاری کسی وقت بھی متوقع بنی گالا میں اضافی نفری تعینات
رپورٹنگ ڈیسک/ عمران خان کی گرفتاری
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد
ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری
تعینات کردی گئی ہے،سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کو جانےوالا راستہ بھی غیرمتعلقہ افراد
کیلئے بند کردیا گیا ، صرف عمران خان کے قریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ عمران خان کو گرفتار
کرنا چاہتے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے ایک سینئررہنما نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کے پاس عمران خان
کی گرفتاری کا آرڈر بھی آچکاہے۔انہوں نے کہا راناثناءاللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان
کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائےگا یہ ابھی کنفرم نہیں۔خیال رہے
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔عمران خان کےخلاف ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے اور یہ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاویدکی مدعیت میں درج کیا گیا۔
۔۔۔ قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ ۔۔۔۔
۔۔۔۔
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
عمران خان کی گرفتاری