عمران خان کی نااہلی کے بعد ملک بھر میں احتجاج

لاہور (جے ٹی این پی کے) عمران خان کی نااہلی کے بعد

عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر دھرنے اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ،

مشتعل کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر شاہراہوں کو بند کر دیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،

مظاہرین نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فیصلے

کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ہمایوں اختر خان کی سربراہی میں کارکنان نے بھٹہ چوک میں جمع ہو کر احتجاج کیا ۔

کارکنان اپنی قیادت کے حق میں ،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جیل روڈ

کو بھی بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

جس سے جیل روڈ سمیت ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے بابو صابو کے مقام پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے گاڑیوں کی قطارین لگ گئیں۔

کلمہ چوک کے قریب میٹرو کے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے، فیروز پور روڈ، یوحنا آباد کے

ساتھ سمن آباد پوائنٹ پر بھی مظاہرے کئے گئے،

پی ٹی آئی کارکنان نے ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ ہائی وے بلاک کردی ۔

کارکنوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال جانے والا راستہ بھی بند کر دیا۔

دوسری طرف راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے اور انہوں نے ٹائر

جلا کر سڑک بلاک کردی۔

دوسری طرف ملک کے دیگر شہروں رحیم یار خان، ساہیوال، گوجرانوالا، ملتان، فیصل آباد،

کراچی سمیت دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا

عمران خان کی نااہلی کے بعد

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: