عمران خان کا قومی اسمبلی کے9حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

عمران خان ضمنی الیکشن لڑنے اعلان

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ9 حلقوں سے خود

ضمنی الیکشن لڑ ونگا ، آئندہ بھی جن سیٹوں پر انتخابات کرائے گئے پچھلی نشستیں چھوڑ کر

انتخابات میں حصہ لوں گا، عام انتخابات 2022میں ہی ہوں گے، حکومت اس سال انتخابات پر

تیار تھی، پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد گھبرا گئی، فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو

آرمی چیف لگانا چاہیے۔

مجھے نااہل نہیں کیاجا سکتا ، عمران خان

صحافیوں و اینکرپرسنزسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل نہیں کیاجا

سکتا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کہیں اور سے دیا گیا، فنڈ ریزنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو لوگ

مافیا سے فنڈ زلیں گے۔انہوں نے کہا میرے لیے پنجاب حکومت نہیں الیکشن اہم ہیں، کتنا بڑا ظلم

ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر ملک رکا ہوا ہے۔ فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف

لگانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آئے گا کیونکہ اس کا پلان خراب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر ،فیس بک کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی

ایک سوال پر عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئی پہلی ابھی نہیں

بتاؤں گا دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔ عمران خان نے کہا

کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کر سکتے بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کر

سکا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیرملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش

کی جو ٹھکرادی۔عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی

انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے یہ لوگ

مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے

خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

پنجاب کے تاجروں نے اتوار کی چھٹی اور کاروبار کیلئے وقت کی پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی

عمران خان سے پنجاب کے تاجروں نے اتوار کی چھٹی اور کاروبار کیلئے وقت کی پابندی ختم

کرنے کی درخواست کردی۔ عمران خان سے تاجروں کے وفد نے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔

عمران خان نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب

حکومت صوبے میں تاجر برادری کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر

برادری کا ملکی معیشت میں اہم رول ہے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح تاجر برادری کے

مسائل حل کرنا ہے۔

بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے

دوسری جانب ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی

جدو جہد آزادی مضبوط ہو چکی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔5 اگست

2019 کو مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین

کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا، اس کے بعد مودی

حکومت نے چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور

مقبوضہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر دی، انہوں نے سوچا کہ اس طرح کرنے سے کشمیریوں

کی جدو جہد آزادی کے جذبے کو دبایا جا سکے گا۔

عمران خان ضمنی الیکشن لڑنے اعلان

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: