عمران خان کا انٹرویو کرنیوالی جرمن خاتون صحافی کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں
لاہور(جے ٹی این پی کے) عمران خان کا انٹرویو کرنیوالی جرمن
چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کے دوران سخت سوالات کرنیوالی جرمن خاتون صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں ۔
سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے لکھا مجھے سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔
دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
یاد رہے جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد
کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کیلئے شہرت کو ہتھیار کے
طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔
کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟
عمران خان کا انٹرویو کرنیوالی جرمن
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،