عمران خان کا چینی سفارتخانے کا دورہ ، دہشتگردی میں اساتذہ کی موت پر اظہارافسوس

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عمران خان چینی سفارتخانے کا دورہ

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی وفد
کے ہمراہ کی چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور کراچی میں دہشت گردی کے
نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔

چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت پر اعتماد دوست ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت اعتماد
دوست ہے، پاکستان اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کثیرالجہتی شراکت داری
دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے،دونوں ممالک کے عوام باہم ملکر فتنہ پرور
عناصر کو شکست دیں گے، چینی حکومت اور عوام کیساتھ غمزدہ خاندانوں
کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

عمران خان نے پارٹی وفد کے ہمراہ چینی سفارتخانے کا دورہ کیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی وفد کے ہمراہ چینی سفارتخانے
کا دورہ کیا،اس موقع پر شاہ محمود قریشی ، ایوانِ بالا میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر
شہزاد وسیم اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی انکے ہمراہ تھے۔پی ٹی آئی
وفد نے پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظمہ الامور سے خصوصی ملاقات کی
اور دہشت گردی کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا۔

غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کی آنکھوں
میں کھٹکتی ہے، چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کے پیچھے پاک-چین اشتراک کو نقصان
پہنچانے کے ناپاک عزائم کار فرما ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے
عوام باہم ملکر فتنہ پرور عناصر کو شکست دیں گے، چینی حکومت اور عوام کیساتھ
غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چینی ناظمہ الامور کی جانب سے
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا چیئرمین
پاکستان تحریک انصاف نے مہمانوں کے دفتر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

عمران خان چینی سفارتخانے کا دورہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: