پاکستانتازہ ترین

ماسکو کے سرد موسم میں عمران خان اور پیوتن کی گرم جوش ملاقات

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ماسکو (جے ٹی این پی کے) عمران خان پیوتن گرم جوش ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تین گھنٹے سے زائد پر محیط انتہائی اہم ون آن ون ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل ،افغانستان کی صورتحال ، اسلامو فوبیا ،یوکرین میں وقوع پذیر منظر نامے، گیس پائپ لائن سمیت علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی.

توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون خصوصاً پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کاجائزہ لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو روسی ایوان صدر (کریملن ) میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہو ئی جو 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ،

روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

دونوں رہنماؤں میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ،

اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال بھی ہوا، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور اسلامو فوبیاپر بھی گفتگو ہوئی ۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پربھی گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرائن اصل تنازع آرتھوڈکس عیسائی قیادت کی جنگ!

بعض ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

کے درمیان ماسکو میں معاونین کے بغیر ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی

دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات کے کثیر جہتی ایجنڈے پرغور کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بشمول اقتصادی اورتوانائی کے شعبوں میں

تعاون خصوصا پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کاجائزہ بھی لیا ۔یوکرین میں وقوع

پذیر منظر نامے سمیت علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن کے درمیان

کریملن(ایوان صدر) کے ریڈ اسکوائر میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات کے دوران

روسی صدرکا وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ.

اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا،

جبکہ موجودہ علاقائی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک روس رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات کو اس دورے کا اہم ترین جزو قرار دیا گیا تھا۔

ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کریملن کے باہر الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے۔

عمران خان پیوتن گرم جوش ملاقات

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے