عمران خان پر حملے کے بعد پشاور سمیت دیگر اضلاع میں شدید احتجاج
اہم خبر/ عمران خان پر حملے کے بعد
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ملک بھر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع
چارسدہ ، مردان ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، بنوں ڈی آئی خان سمیت مالاکنڈ چکدرہ میں تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے
اور احتجاج کرتے رہے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا مظاہرین نے وفاقی حکومت اور اداروں
کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.
مشتعل کارکن احتجاج کرتے ہوئے ہشتنگری چوک سےسورے پل پہنچے جہاں کارکنوں نے خیبر روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا
پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے
کارکن احتجاج کرتےہوئے گورنرہاؤس تک گئےاس دوران احتجاج میں شریک مشتعل کارکن پولیس کی بکتربند گاڑی پرچڑھ گئے
تاہم پولیس حکام حکمران جماعت کے کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہی۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں خواتین نے بھی اس گھناؤنی حرکت کیخلاف
احتجاج کیا کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرکے ریڈ لائن کو کراس کردیا گیا ہے
جس کا قوم کی طرف سے بھر پور جواب دیا جائیگا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
عمران خان پر حملے کے بعد