اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداررہی توعمران خان کو عدم اعتماد میں شکست ہو گی،،بلاول
کراچی (جے ٹی این پی کے) عمران خان عدم اعتماد میں شکست
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد سے جلد استعفیٰ دیں ہمارے احتجاج اورعدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کراچی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 5 مارچ کو ساہیوال، پتوکی سے لاہور پہنچیں گے،
6 مارچ کو گوجرانوالہ پہنچیں گے، مارچ کا آخری مرحلہ 8 مارچ سے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے تمام اداروں کو نیوٹرل رہنا چاہیے،
ہمیں امید ہے اگر اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے تو عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست ہو گی،
ہم امید کرتے ہیں تمام ادارے آئین کے مطابق نیوٹرل رہیں گے،
نااہل وزیراعظم سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
عدم اعتماد تحریک کے معاملے پر تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا،
ہم جلد شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عبوری گورنمنٹ الیکشن اصلاحات کرے، ملک کونئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے،
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کومل کرکرنا ہوں گے،
اب تک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا تعاون بہت اچھا ہے،
اپوزیشن کی جدوجہد سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں،ابھی تک ہمیں کوئی فون کالزنہیں آئی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی عذاب بن چکی ہے، مہنگائی، غربت میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے،
ہم اپنے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے، سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا کوان کا حق دیا جائے،
صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کٹھ پتلی کوملک پرمسلط کیا گیا ہے،
پہلے دن سے پی ٹی ایم ایف بجٹ کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی ایم ایف بجٹ پاکستان کے مفاد کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل قبول نہیں ،خان صاحب کا ہروعدہ جھوٹا نکلا،
عمران خان نے ہربات پریوٹرن لیا۔ وزیراعظم نے ہرشعبے میں تبدیلی کے نام پرتباہی پھیلا دی۔
عوام کا سلیکٹڈ سے اعتماد اٹھا چکا اب پارلیمان سے اٹھنا چاہیے۔
کٹھ پتلی راج نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ غیرجمہوری حکومت پرجمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نالائق حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران تبدیلی کے نام پر تباہی مچائی ہے،
ہماری نیت صاف ہے ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے،
کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو مشکلات میں ڈالا،
پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی اور جلد اس حکومت سے چھٹکاراچاہتی ہے،
سیلکٹڈ حکومت احتجاج روکنے کیلئے ہر ہتکھنڈے استعمال کرے گی،
اپنا لانگ مارچ کا روٹ تبدیل نہیں کریں گے اور کارٹون سیاستدانوں سے ڈرتے نہیں۔
بلاول بھٹو
عمران خان عدم اعتماد میں شکست
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں