عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں، حملہ مذہبی انتہاپسندی, رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،حملہ انتہائی قابل مذمت ہے،
اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا،
ایسارویہ جمہوریت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے،
پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا جمعرات کے روز کا واقعہ تشویشناک جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،
عمران خان اپنے رویے کو بدلیں، انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، عمران خان نے بغیر کسی تحقیق ہم پر الزامات لگائے،
اسد عمر نے جو بات کی وہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر نے پر تشدد احتجاج کیا، کچھ لوگ اسلحہ نکال کر لہراتے رہے،
ملزم نے اپنے بیان میں 2 وجوہات کا ذکر کیا کہ اس نے حملہ کیوں کیا؟
ملزم نے نبوت اور پیغمبری کے دعوؤں کو بھی حملے کی وجہ قرار دیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ملزم کے بیان کی ایک قسط کل جاری ہوئی تھی،
اس کے بعد پنجاب حکومت نے اس پورے تھانے کے عملے کو معطل کردیا،
پہلے بیان کا ایک حصہ لیک ہوا پھر اس کا دوسرا حصہ لیک ہوا،
بیان ریکارڈ کرنیوالے نے لیک کیا یا کسی اور نے بیان لیکر لیک کیا؟
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا حملے سے متعلق تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہئے،
ملز م کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات انتہائی تشویشناک اورخوفناک ہیں،
پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،
وزیراعظم نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا تھا اور باقی تین افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کس طرح بیانات دیئے کہ باہر نکلو بدلہ لو،
یہی زبان جو عمران خان صاحب 2014سے اب تک بولتے آئے ہیں،
یہ رویے جمہوریت کیلئے معاون نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا عمران خان سمیت سب کی صحت یابی کی دعا کی ہے،
پی ٹی آئی قیادت، خان صاحب سے اپیل کرتے ہیں اپنے سکیورٹی معاملات پر نظرثانی کریں،
اس ویڈیو کا وائرل ہونا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے،
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایسے عناصر ان معاملات پر شے پکڑیں گے،
وزیر داخلہ نے کہا اس واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی،
ایف آئی آر شاید مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے،
کل کے واقعے میں ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔
ماحول خوشگوار ہو تو عمران خان کی عیادت کیلئے جایا جاسکتا ہے لیکن عمران خان نے الزام ہی ہم پر لگا دیا۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلاؤ، گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے،
فارن فنڈد فتنہ کی انتشار ، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے،
سوال یہ ہے ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی ۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ،سرکاری املاک پر حملہ کرنیوالے ملک کے دوست نہیں ،
فارن فنڈد فتنہ کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ کسی بھی سرکاری ہسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہے ، جو قانون ہے ۔
فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا ۔
فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے جس کا مظاہرہ ہر روز چاہتا ہے،
فارن فنڈڈ فتنہ پاکستان کا نام فاٹف سے نکلنے کیخلاف جنگ کر رہا ہے۔
وزیراطلاعات ونشریات نے کہافارن فنڈڈ فتنہ کی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیخلاف جنگ ہے،
ملک میں سب امن امان ہے ، عوام نے انتشار کی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،