عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں ، پرویز الٰہی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عمران خان سو فیصد مشکل میں

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کارجحان اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں.

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے ،

جب مخالفین ایک شخص کیخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں ،

وزیراعظم کو بدلہ لینے کا بڑا شوق ہے سب کو نیب میں ڈال دیا، حکمرانی کے یہ طور طریقے نہیں ہوتے،

حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، اپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے ان کے پاس بندے زیادہ ہیں،

ابھی سرپرائز بھی آنے ہیں، عمران خان نے بہت دیر کر دی ہے ، شگاف پڑ گیا ہے،

اپوزیشن اکٹھی ہو کر ان کے مقابلے پر آگئی تو یہ روک نہیں سکیں گے،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

اپنی نالائقی کا الزام بیرونی سازش پہ نہ ڈالیں، ہماری حکمت عملی انتظار اور دیکھو ہے،

ہم اکیلے کچھ نہیں کر سکتے،وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔

انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ساری اتحادی جماعتوں کا رجحان سو فیصد اپوزیشن کی طرف ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے وفود بھیجنے کا وقت گزر چکا ہے ،

پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیر اعظم ایک ایک ووٹ والے کے پاس جارہے ہیں.

اگر یہ کام وہ پہلے کرلیتے ہیں تو بہتر ہوتا۔

جب ان سے یہ سوال کیاگیا کہ حکومت کے اتحادیوں کارحجان کس طرف ہے؟

تو چوہدری پرویز الٰہی نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ اتحادیوں کا رجحان سو فیصد اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں عقل و دانش اور سمجھداری کا 100 فیصد فقدان نظر آ رہا ہے،

پرویز الٰہی نے کہا کہ جب مونس الٰہی نے تقریر کی تو ہمیں نیب سے دھمکیاں آنا شروع ہو گئیں،

ناتجربہ کاری بہت ہے، انہیں پہلے سیکھانا چاہئے تھا، نیچے اتریں گے تو سیکھیں گے۔

انہوں نے سیاست کو کھیل بنا دیا ہے۔

شگاف پڑ گیا ہے، اپوزیشن اکٹھی ہو کر ان کے مقابلے پر آگئی تو یہ روک نہیں سکیں گے.

عمران خان سو فیصد مشکل میں

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: