پاکستانتازہ ترین

عمران خان تیاری رکھیں ،حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ،مریم نواز

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

عمران خان تیاری رکھیں

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ

کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس

کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ

ریلیز نہ کی جائے؟اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے

لوگ مان جائیں گے؟،تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے

لکھا کہ ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں،سوچو جب جواب دینا

پڑا کہ کس کس سے پیسے وصول کیے، کہاں کہاں خرچے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر

پھیر کیا اور واردات انجام دی! تو کیاہواگا،آپ نہ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ

صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔

عمران خان تیاری رکھیں

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے