عمران خان ،بزدار،مریم ،نواز شریف، صحت کارڈ کیلئے اہل قرار

صحت کارڈ کیلئے اہل

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی

صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیدیا۔پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ

انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت

انصاف کارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے حوالے سے ٹال فری نمبر

8500 سے باقاعدہ تصدیق کی جاسکتی ہے۔ٹال فری نمبر کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق

وزیراعظم نواز شریف بمعہ ایک فرد کے صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں۔وزیراعظم عمران خان بطور

خاندان کے سربراہ بمعہ 2 افراد کے صحت کارڈ لے لیے اہل ہیں۔ٹال فری نمبر کے مطابق

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی اہل ہیں، انہیں بمعہ 4 افراد کے صحت کارڈ کیلیے اہل قرار دیا

گیا ہے۔ن لیگی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 3 افراد سمیت

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ ن لیگی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی

صاحبزادی مریم نواز 3 افراد سمیت خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: