الیکشن کمیشن نےعلی امین گنڈا پورکےبھائی کونااہل کردیا

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) علی امین گنڈا پور بھائی نااہل

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نا اہل کر دیا جبکہ وفاقی وزیر کو انتخابی مہم سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے ڈیرہ اسماعیل کے جانے پر پابندی ختم کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے،

علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

دوسری طرف حکومت نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا 12 صفحات میں کوئی واضح ثبوت عمر امین پر پڑھنے کو نہیں ملا.

اس طرح کے حالات میں اس قدر سخت سزا سمجھ میں نہ آنے والی چیز ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں اس قدر سخت سزا سمجھ میں نہ آنے والی چیز ہے،

فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر کے چیلنج کریں گے۔

 

علی امین گنڈا پور بھائی نااہل

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: