عظیم شاعر: غالب کی پیشْ گوئی/ پڑھیں اور آڈیو اشعار سے بھی لطف اٹھائیے
ملٹی میڈیا/ عظیم شاعر: غالب کی
ایسا بھی کوئی ہے کہ جو غالب کو نہ جانے
شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے
جی ہاں یہ وہی مرزا اسد اللہ خان غالب ہیں جو 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے اور غربت و پریشانی کی زندگی گزار کر 1869ء میں وفات پاگئے اور دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے متصل پیوند خاک ہوئے۔ بچپن میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا چنانچہ چچا کی نگرانی میں آگئے۔

عالمی ادب میں اردو کی آواز مرزا غالب
عربی فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ کم عمری سے شعر کہنے لگے۔۔ زیادہ تر کلام فارسی میں لکھا اور اسی کو اہم سمجھتے تھے، اردو میں بہت مختصر کلام لکھا۔ اور ایک مختصر دیوان بنام دیوان غالب مرتب کیا۔ ان کی زندگی میں لوگ ان کے کلام کو نہ سمجھنے کے باعث پسند نہ کرتے تھے، جس پر وہ کہتے ہیں
مشکل ہے زبس کلام میرا اے دل
سن سن کے اسے سخنوران کامل
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمایش
گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل
اس رباعی کا فارسی مصری جو آج بھی کہا سنا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ "اگر بولوں تو بھی مشکل اور اگر نہ بولوں تو بھی مشکل” اور اسلئے انہیں اہمیت نہ دی گئی۔
نوابوں اور بادشاہوں کے درباروں میں نوکری بھی کی لیکن شراب اور جوئے کی لت کے باعث عمر بھر تنگدست رہے۔



دوسرے اکثر شعرا دربار شاہی میں عہدے پر برقرار رہنے کی خاطر بھی ان سے رقابت رکھتے تھے جس کے باعث انہیں اس وقت پزیرائی نہ مل سکی۔ کسی کو معلوم نہ تھا یہ زندہ دل اور بذلہ سنج شاعر اپنی وفات کے بعد اپنے بہترین اور مبنی بر حقیقت کلام کے سبب دنیا بھر میں مقبول و معروف ہوگا۔
غالب نے خود یہ پیشگوئی کی تھی کہ
کوکبم را در عدم اوجِ قبولی بودہ است
شہرت شعرم بگیتی بعد من خواہد شدن
مرزا غالب نے اس فارسی شعر کے پہلے مصرعے میں دلیل دی کہ میرے ستارہ کو عدم میں اوجِ قبول حاصل تھا،
آخر میں سنیئے آڈیو کلام مرزا غالب آواز کالمسٹ/ ادیب سکندر خان
اور دوسرے کا مطلب یعنی میرے بعد میرا کلام مشہور و مقبول ہوگا۔
جب غالب نے کہا تھا کہا ایسا بھی کوئی ہے کہ جو غالب کو نہ جانےشاعر تو وہ اچھا ہے
پہ بدنام بہت ہےتو گویا حقیقت کی ترجمانی کی تھی۔
آج انکااردو کلام جسے وہ خود بھی بمقابلہ فارسی ترجیح نہ دیتے تھے دنیاکی بہت ساری زبانوں میں شائع ہوچکاہے۔
یونیورسٹی کی سطح پر پڑھایا جارہا ہے اس پر مقالے لکھے جارہے ہیں اور
جدید شعراء اس کی شاعری کے طرز پر طبع آزمائی کر رہے۔ ہیں۔
سنیئے مرزا غالب کی شاعری سکندر خان کی آواز آڈیو
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
عظیم شاعر: غالب کی