عریانیت پھیلانے میں بدنام بولڈ ادکارہ عرفی جاوید کا ایک اور دعویٰ
ممبئی: جے ٹی این پی کے نیوز: عریانیت پھیلانے میں بدنام بولڈ ادکارہ
بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنیوالی متنازع بھارتی مسلم اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مسلمان عریانیت پھیلانے اور ہندو اسلام پر یقین رکھنے کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیتے۔ عرفی جاوید مسلمان ہیں اور انہیں ان کے بولڈ، انتہائی مختصر اور عریاں لباس کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
خواتین کا پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا بیوقوفی، تیجسوی پرکاش
انہیں عریاں لباس پر نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
ماضی میں ان کیخلاف ہندو خواتین نے عریانیت پھیلانے
سے متعلق پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھیں۔ وہ
اپنے عریاں فیشن کے انداز کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے
کہ انہیں ان کے طرز زندگی کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیا جا رہا۔
اداکارہ و ماڈل نے حال ہی میں اپنی ٹوئٹ میں الزام عائد
کیا کہ مسلمان مالک مکان انہیں ان کے لباس اور عریانیت
پھیلانے کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کرائے پر گھر نہیں دیتے۔
ملزم کیخلاف زباں بند، اس کے کیساتھ کام کرنیوالوں پر تنقید عجب تماشہ
ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح ہندو افراد انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر دینے سے انکار کرتے ہیں۔
عرفی جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اسی طرح کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیوں کا خوف رہتا ہے،
جس وجہ سے وہ انہیں کرائے پر مکان نہیں دیتے۔
انہوں نے لکھا کہ ممبئی میں کرائے کا گھر تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔
ان کی مذکورہ ٹوئٹ پر ایک صحافی نے اپنی پرانی ٹوئٹ شیئر کی،
جس میں انہوں نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ عرفی جاوید کو کرائے پر گھر نہیں دیا جا رہا۔
مذکورہ شخص نے عرفی جاوید کی ٹوئٹ پر اپنی پرانی ٹوئٹ
شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ابھی تک ان کے ساتھ وہی مسئلہ چل رہا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
عریانیت پھیلانے میں بدنام بولڈ ادکارہ
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں