عرفان خان کی اہلیہ نے شوہرکو ‘معاف’ کردیا
ممبئی (جے ٹی این پی کے) عرفان خان کی اہلیہ نے شوہر
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ نے شوہر کی وفات کے تقریباً دو سال بعد بالآخر
انہیں معاف کردیا۔
عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر نیاپنی سالگرہ پر ایک جذبانی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے
اپنی سالگرہ کے جشن کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا، انہوں نے لکھا کہ ‘ ایک
دوسرے کے ساتھ گزاری گئی 32 میں سے 28 سالگرہ یاد نہ رکھنے کی وجہ سے، جاؤ عرفان
میں نے تمہیں معاف کیا۔
سوتاپاسکدر نے مزید لکھا کہ ‘سالگرہ سے ایک رات قبل میں ایک منٹ کے لیے بھی اپنی پلکیں نہیں
جھپکا سکی، میں چہل قدمی کرتے ہوئے آپ کی باتیں سوچتی رہی جو آپ میری سالگرہ بھول
جانے کے بعد کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
انہوں نے لکھا کہ ‘اپنی سالگرہ نہ منانے اور بھولنے کے بعد، مجھے خوشی سے آپ کی وجوہات کو
قبول کرنا آج بھی یاد ہے۔سوتاپا سکدر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں
بیٹوں بابل اور آیان میری سالگرہ نہیں بھولے،
آج دونوں بچے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اور ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔واضح رہے کہ عرفان
خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی کے اسپتال میں ہوا تھا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں