عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈراوردیگر ہتھیار خریدنے کیلئے تیار

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عراق 17 تھنڈر خریدنے کیلئے تیار

عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر د ی ۔

پا کستان اور عراق کے مابین دفاعی امور میں اہم پیشرفت ہو گئی۔

عراق نے پاکستان سے لڑاکا جہاز، ڈرون طیارے، اسلحہ اور دیگر ہتھیار خر ید نے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق عراق پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونیوالے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک ٹو، تھری لڑاکا ا و ر تربیتی وڈرون کی خریداری کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی سرمایہ کار پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

پاکستان سے طیاروں کی خریداروں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔

عراقی وزارت دفاع پاکستان سے ڈرون طیاروں کی خریداری پر بھی غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق نے جدید ترین مسلح نگران اور تباہ کن ڈرون "شہپر دوئم” کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان عراق کو 20 سے 30 ڈرون طیارے فراہم کرنے کی دعوت دے چکا ہے۔

عراق کی جانب سے پاکستان سے مزید سپر مشاق طیاروں اور قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن ہلکے تربیتی لڑاکا طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

عراق 17 تھنڈر خریدنے کیلئے تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: