عراق میں بالآخر نئی حکومت تشکیل، السوڈانی وزیراعظم منتخب
بغداد: جے ٹی این پی کے نیوز: عراق میں بالآخر نئی حکومت تشکیل
عراق کے قانون سازوں نے بالآخر نئی حکومت تشکیل دے دی۔ ملک میں گذشتہ سال ہونیوالے عام انتخابات کے بعد ایک بحران نے جنم لیا تھا۔
وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد شیاع السوڈانی نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
پڑھیں : مقتدی الصدرکا تشدد بند ہونے تک بھوک ہڑتال کا اعلان
نومنتخب وزیراعظم شیعہ السوڈانی کو رواں ماہ کے وسط کے قریب 13 اکتوبر
کو اس اہم عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ اہم شیعہ گروپوں کے درمیان تصادم نے
ایک ماہ سے سیاسی زندگی کو مفلوج کر رکھا تھا۔ مقتدی الصدر تحریک السوڈانی
کی مخالف ہے اور وہ شیعہ کیمپ میں اکثریت کی حامل ہے۔ مگر اس کے باوجود
اس نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
وزیر اعظم ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اس بحرانی ماحول میں ہماری وزارتی ٹیم ذمہ داریوں کیلئے اپنے کندھے پش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں : عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خریدنے کیلئے تیار
جب دنیا دیکھ رہی ہے کہ ملک میں غیر معمولی معاشی اور سیاسی تبدیلی اور تصادم
موجود ہے۔ یہ نئی تبدیلیاں ہمارے ملک کیلئے نئے چیلنجز میں اضافہ کریں گی جو
مجموعی طور پر پہلے ہی ایک بحران سے گذر رہا، یہ بحران معاشی بھی ہے، سماجی بھی،
انسانی اور ماحولیاتی اثرات کا حامل بھی ۔
السوڈانی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ اتحاد کے امیدوار کے طور پر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں،
اس اتحاد میں کئی گروپ شامل ہیں اور اسے 329 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں 138
ارکان کی حمایت میسر ہے۔ علاوہ ازیں ایک سنی گروپ سپیکر اسمبلی محمد الحابوسی اور
دو کردش جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ یہ ایک پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت اتحاد
تشکیل پایا تھا۔ کابینہ میں عراق کی مختلف نسلی گروپوں کی نمائندگی بھی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
عراق میں بالآخر نئی حکومت تشکیل ، عراق میں بالآخر نئی حکومت تشکیل
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں