عراقی سفارتکار کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فٹبال میچ دیکھنے پر عوام بپھر گئے

نیویارک: جے ٹی این پی کے نیوز: عراقی سفارتکار کے جنرل اسمبلی اجلاس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے لیک ہونیوالی ایک تصویر نے عراقیوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔

عراقی شہری کئی گھنٹوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک عراقی سفارتکار کی تصویر شیئر کر رہے ہیں۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب جنرل اسمبلی کا اجلاس زور و شور سے جاری ہے۔

یہ سفارتکار لیپ ٹاپ کی سکرین پر فٹ بال میچ دیکھنے میں غرق ہو کر اپنے وطن کیلئے ہزیمت کا سامان مہیا کر رہا ہے۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد عراقیوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

پڑھیں : دوعشروں بعد عرب امن عمل بحال کرنے کا فیصلہ

عراقی وزارت خارجہ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لے لیا اور اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا۔

وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی

کے اجلاس میں عراقی سفارتی اہلکار کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے

فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتتے ہوئے پائے گئے ہیں،

ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس معاملہ پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کئے جانیوالے سکرین شاٹ میں سفارتکار کے لیپ ٹاپ کی سکرین دکھائی گئی ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ سفارتکار فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا۔

اس تصویر سے سفارتکار کی شناخت معلوم نہیں ہوتی۔

خیال رہے اس سے قبل گزشتہ اگست میں بھی اردن میں عراقی سفیر حیدر العذاری کا ایک ملتا جلتا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس وقت عراقی وزارت خارجہ نے حیدر کو بغداد طلب کر لیا تھا۔

اس وقت حیدر کی بیوی نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ لبنانی اداکارہ راغب علامہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عراقی سفارتکار کے جنرل اسمبلی اجلاس ، عراقی سفارتکار کے جنرل اسمبلی اجلاس

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: