اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

تشدد کیس، عدم پیشی پرمتاثرہ جوڑے کے وارنٹ گرفتاری جاری

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

عدم پیشی جوڑے کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی پر تشدد کرنے کے

کیس میں متاثرہ جوڑا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوا، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

جاری کردیئے جبکہ سماعت کے دوران متاثرہ جوڑے کے وکیل اور جج کے درمیان سخت جملوں کا

تبادلہ ہوا، متاثرہ جوڑے کے وکیل نے کہاکہ متاثرہ جوڑا شہر سے باہر ہے، پہنچنے میں تین

گھنٹے لگیں گے،عدالت نے متاثرہ جوڑے کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

گزشتہ روز لڑکا لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے کا کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

عطا ربانی کی عدالت میں زیرسماعت آیا،ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو بھی عدالت میں پیش

کیاگیا۔ایڈووکیٹ ارباب عالم عباسی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے جیسے آپ مجھ سے پرسنل ہو رہے ہیں،

کہتے ہیں تو وکالت نامہ واپس لے لیتا ہوں، لڑکا اور لڑکی شہر سے باہر ہیں، استدعا ہے کہ آئندہ

سماعت پر لڑکا لڑکی کو پیش کرنیکی اجازت دی جائے۔ جج عطا ربانی نے کہاکہ میں وارنٹ

گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو متاثرہ لڑکی لڑکے کو پیش کرنے کا حکم

جاری کرتے ہوئے سماعت آج 19 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدم پیشی جوڑے کے وارنٹ گرفتاری

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے