پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے ملک تباہ کر دیا، عدم اعتماد کا رسک لینا ہوگا ، مریم نواز

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عدم اعتماد رسک لینا ہوگا

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہے

ہیں کہ کوئی ان کیلئے آواز اٹھائے، تحریک عدم اعتماد ایسا رسک ہے جو لینا

چاہیے،عمران خان نے معیشت ہی تباہ نہیں کی بلکہ خارجہ پالیسی بھی بربادکی،

 

آج دوست ملک بھی پاکستان کو منہ لگانے کو تیار نہیں، عمران خان براہ کرم غیر

ملکی دور ے نہ کیا کریں، آپ کسی ریاست کے بادشاہ نہیں ہیں، یہ چین پیسہ

مانگنے گئے تھے اور پیسہ بھی نہیں ملا، انہیں فی الحال وزیراعظم ہاؤس کے

ایک کمرے میں بند کردینا چاہیے، تمام اتحادی جماعتوں سمیت سب سے

کہتی ہوں عوامی آواز پر لبیک کہنا چاہیے، یہ جنگ عوام اور اقتدار کے درمیان

ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا آج نیب نے اپنا تیسرا پراسیکیوٹر تبدیل

کیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے 4ہفتے کی مہلت مانگی ہے، میں یہ کہنا

چاہتی ہوں اگر ان کے پاس میرے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت ہوتا تو اسے

عدالت میںپیش کیا جاتا،

امریکی ریاست ایلی نوائے میں فروری ” پنجابی زبان کا مہینہ “ قرار

اگر مقدمہ انتقام پر مبنی نہ ہوتا تو یہ کاغذ کا ٹکڑا سمجھا جاتا ، جب آپ کے پاس

کوئی ثبوت ہی نہیں تو عدا لت سے مہلت ہی مانگی جائیگی،میں ہرپیشی پر

عدالت آتی ہوں ، نیب کو چاہیے کہ اگر ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کرے، نہیں

تو مقدمے کو اتنا لمبا کھینچنے کی ضرورت نہیں ، انصاف ہونے دیں ۔

جب پرویز مشرف کو پتہ چلا کہ ان کی حکومت ختم ہونیوالی ہے تو چیف جسٹس

پاکستان کو شاہراہ دستور پر گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا تھا، 60ججز کو گھر بھیجا

، بچوں کے ہمراہ گھر میں قید کیا۔ جب عمران خان کی حالت پر غور کریں تو

مشرف کا دور یاد آتا ہے، مجھے آپ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی بلکہ یہ

محسوس ہوتا ہے آپ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں،

آج پہلی بار میڈیا کےسامنے قوم کو بتانا چاہتی ہوں میں اپنے اوپر ظلم و زیادتی

قوم ، پاکستان اور آئین کیلئے برداشت کی، مجھے اس کا افسوس نہیں۔ آپ نے

مجھے بیگناہ ہوتے ہوئےڈیتھ سیل میں ڈالا، آپ نے نواز شریف کے سامنے ان

کی بیٹی کو گرفتار کیااس کوہراساں کیا، میرا بیٹا جنید گزرتا تھا تو اس کے سامنے

اس کی والدہ کو گالی دیجاتی تھی،

جب میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمپین چلا رہی تھی توآپ کے پاس

میری کمپین کا جواب نہیں تھا تو آپ کے لوگوں نے کیمرے میں جوحرکتیں کیں

،اس حوالے سے ہر عزت دار کا سر شرم سے جھک جائے گا،

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جب آپ میں وزن ہو گا تو آپ میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہو گا۔

میڈیا سےدرخواست کرتی ہوں کہ وہ بیان بھی چلائیں جس میں وزراء نے مجھ پر

ذاتی حملے کئے۔

آج ملک میں مہنگائی، لاقانونیت اور دہشت گردی واپس آرہی ہے۔آپ کا کچن تو

کوئی اور چلاتا ہے آپ کو مہنگائی کا کیا علم ۔

ذاتی انتقام کی تسکین کی خاطر ایف آئی اے اور نیب کو سیاسی لڑائی میں جھونکا،

عمران خان آپ نے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر سوائے انتقام لینے کے

کچھ نہیں کیا،

عمران خان آپ کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔ عمران خان آپ سے سوال دنیا

اور آخرت میں ہو گا آپ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ایک ایک پائی کا

حساب دینا پڑیگا۔

دریںاثناء مریم نواز نے سماجی رابطو ں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر وز یراعظم عمران

خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات کی جاری کردہ تصویر پر تبصرہ کرتے

ہوئے کہا کہ کسی غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔

 

عدم اعتماد رسک لینا ہوگا

 

 

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے