عدلیہ بتائے میں نے کیا جرم کیا تھا جو رات 12:00 آپ نے عدالتیں لگائیں ؟ عمران خان
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان : عدلیہ بتائے میں نے
پشاور میں پاور شو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے پیارے ججز آپ سے پوچھتا ہوں آزاد عدلیہ کے لیے میں جیل گیا، ہم نے آزاد عدلیہ کا خواب دیکھا تھا، عدلیہ طاقت ور نہیں کمزور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کبھی رات کے وقت عدالت لگائی،
عدلیہ سے پوچھتا ہوں کبھی میں نے کوئی قانون توڑا؟ کیا میں نے کبھی میچ فکس کیا؟
میں نے کبھی اداروں، عدلیہ کے خلاف قوم کو نہیں بھڑکایا، کیا جرم کیا تھا جو آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں لگائی؟
معزز ججز مجھے جواب دیں، علی محمد خان نے پارلیمنٹ میں تنہا کھڑے ہوکر جواب دیا، علی محمد خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ہیرو ہے، ججز سے پوچھتا ہوں کیا قاسم سوری نے ٹھیک نہیں کہا تھا، مراسلے میں کیا نہیں لکھا تھا کہ عمران خان کو ہٹاؤ تو معاف کر دیں گے۔
الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہنے کی کال دے دی
جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران
خان نے الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہنے کی
کال دے دی، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا
جاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، آپ نے ایک زندہ قوم
کی طرح امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہر شہر میں
نکلنا ہے، نواز شریف ڈرپوک بھگوڑا، زرداری غلام
ہے، ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، سازش کے
تحت حکومت ہٹائی گئی،
اداروں سے پوچھتا ہوں نیوکلیئر پروگرام کی یہ ڈاکو حفاظت کرسکتے ہیں؟
ہماری سالمیت ان چوروں کے ہاتھوں میں ڈال رہے ہو کوئی خوف خدا نہیں ہے۔عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی ’ڈیزل’ڈیزل کے نعرے لگ گئے
اللہ کا شکر ہے آپ لوگوں نے مجھے اتنی عزت دی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکرگزار ہوں، جب بھی پاکستان کے وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تو پاکستان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، اللہ کا شکر ہے آپ لوگوں نے مجھے اتنی عزت دی، اتوار والے دن پورے پاکستان سے قوم باہر نکلی، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آپ ایک قوم بن چکے ہیں، امریکا کی امپورٹڈ حکومت کو قوم نے تسلیم نہیں کیا، قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا امپورٹڈ حکومت نامنظور۔
قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے لیے فیصلہ کن وقت آگیا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا غلامی یا آزادی چاہتے ہیں، کیا امریکیوں کے غلاموں کی غلامی کرنی ہے یا آزادی حاصل کرنی ہے، باہر سے حکومت مسلط کی گئی، نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ، داماد، مریم نواز پر کیسز ہیں، نوازشریف کے بیٹے مفرور ہیں۔
امریکیوں نے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر کے ملک کی توہین کی
عمران خان نے کہا کہ امریکیوں نے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر کے ملک کی توہین کی، کیا قوم ان ڈاکوؤں کو تسلیم کرے گی؟ پاکستان کے ہر شہر میں نکلوں گا، اپنی غیرت مند عوام کو ان کے خلاف کھڑا کروں گا، ہفتے کو کراچی میں جلسہ ہوگا، جمعرات کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا، ان سب کو چیلنج کرتا ہوں سب سے زیادہ عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، شہباز شریف پر 40 ارب کی کرپشن کے کیسزہیں، شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم نہیں مان سکتے، جو سمجھتا ہے چوروں کو قبول کرلیں گے سب کان کھول کر سن لو، یہ 1970 کا پاکستان نہیں نیا باشعور لوگوں کا پاکستان ہے۔
سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہبازشریف سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے، سن لو جس دن ہم نے کال دی تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، او امریکیوں ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں تم ہوتے کون ہو، تمہیں شریفوں، زرداریوں کی عادت پڑی ہوئی ہے، امریکی غلاموں کے خلاف باہر نکلنا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
عدلیہ بتائے میں نے