عدالت پیشی پر جانیوالے میاں بیوی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل

پیشی پر جانیوالے میاں بیوی قتل

لاہور (جے ٹی این پی کے) عدالت پیشی پر جانے والے میاں بیوی کو تھانہ کاہنہ کے قریب نامعلوم

موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ گولیاں لگنے سے بیٹا شدید زخمی ہوگیا

جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے

آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ بتایاگیاہے کہ سلامت نامی شخص اپنے بیوی زبیدہ اور بیٹے

عاطف کے ہمراہ عدالت پیشی کیلئے جارہا تھا کہ تھانہ کاہنہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں

نے کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سلامت اور اس کی اہلیہ زبیدہ موقع

پر ہی جاںبحق ہوگئے اور بیٹا عاطفجان بچانے کیلئے گاڑی سے نکل کر قریبی دکان میں چھپ گیا

لیکن حملہ آوروں نے تعاقب کر کے اسے بھی فائرنگ کر کے زخمی کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،

فرانزک ماہرین اورریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔زخمی ہونے والے نوجوان کو تشویشناک

حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشو

ں کو پوسمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی

بنا پر پیش آیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی

جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار

کر کے کارروائی کا حکم دیدیا۔

پیشی پر جانیوالے میاں بیوی قتل

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: