عجیب و غریب بچے کی پیدائش نے دجال کی یاد دلا دی، تصویر وائرل

بغداد: عجیب و غریب بچے کی پیدائش

عراق میں ایک آنکھ والے عجیب وغریب انسانی بچے کی پیدائش نے دجال کی یاد دلا دی۔ جسے دیکھ کر ہسپتال کا عملہ حیران و پریشان ہو گیا، تاہم یہ عجیب و غریب بچہ اپنی پیدائش کے فوری بعد ہی خالق حقیقی کو پیار ہو گیا۔

ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش غیر معمولی، ڈاکٹرز

ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا اس کی وجہ ماں، باپ کے خون میں یکسانیت نہ ہونا یا پھر دورانِ حمل ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کا موجود ہونا ہے۔

اس ضمن میں ایک اور ڈاکٹر نے کہا بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی بھی اس غیر معمولی پیدائش کا سبب ہو سکتی ہے۔

پڑھیں : امریکہ میں زندہ انسان کو کھٹمل کھا گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے علاقے ذی قار کے ایک ہسپتال میں اتوار کے روز

ایک آنکھ والے عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی، جس کے فوری بعد سوشل میڈیا پر

اس بچے کی تصویر شیئر کر دی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہو گئی، جس میں

دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے چہرے پر درمیان میں دو کے بجائے صرف ایک آنکھ موجود

ہے۔ بچے کی تصویر دیکھنے والے سوشل میڈیا کے صارفین کے اپنی اپنی سوچ کے مطابق

کمنٹس دیئے جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1665 میں ایسا پہلا حیران کن کیس سامنے آیا تھا جس میں ایک

آنکھ والا بچہ پیدا ہوا تھا، جبکہ دنیا میں اب تک اس طرح کے 7 ایسے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عجیب و غریب بچے کی پیدائش ،

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: