عامر لیاقت کی چوتھی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عامر لیاقت کی چوتھی شادی

تین شادیوں میں ناکامی کے بعد عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق
خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

عامر لیاقت کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین سرخیوں
کی زینت بنے ہوئے ہیں۔اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک نئی ٹک ٹاک
ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اْن کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود ہے۔ٹک ٹاک
ویڈیو کے ڈائیلاگز کچھ اس طرح کے ہیں.

اْنہیں آج تک اْن کے جیسی خاتون نہیں ملی

’’عامر لیاقت خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ اْنہیں آج تک اْن کے جیسی خاتون نہیں
ملی‘‘۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا
ہے کہ ’عامر لیاقت، اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے‘۔دوسری جانب عامر
لیاقت کی جانب سے ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے اور اْن
کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو موجود نہیں ہے۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: