عامر لیاقت کو اپنی سابقہ بیویوں کیلئے پیغام وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) عامر لیاقت کو اپنی سابقہ بیویوں

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا اپنی سابق بیویوں بشری اقبال اور طوبہ سمیت
دانیہ شاہ کیلئے انسٹاگرام پر جاری کیا گیا پیغام انہیں مہنگا پڑ گیا، پیغام وائرل ہوتے ہی
سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واللہ اللہ پوچھے گا، ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ۔، تینوں بیویوں کے نام پیغام

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی
سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔عامر لیاقت
نے اپنی انسٹاگرام کی سٹوری میں لکھا کہ تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا، ہمیشہ کے
لئے اللہ حافظ۔ ساتھ ہی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر
کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔

انہیں طبی امداد کی ضرورت، صرف توجہ مبذول کرنا مقصد، سوشل میڈیا پر تبصرے

سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں
تبصرے شتروع کر دیئے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ
عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عامر
لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لئے اس قسم
کی حرکات کر رہے ہیں۔ پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے
عامر لیاقت کے لئے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، آمین، جبکہ اسی نوعیت کے
مزید تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دیکھتے ہیں یہ کہاں جا کر رکتا ہے-

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عامر لیاقت کو اپنی سابقہ بیویوں ، عامر لیاقت کو اپنی سابقہ بیویوں

= یہ بھی ضرور پڑھیں = عامر لیاقت کی چوتھی شادی کی خبریں بھی زیرِ گردش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: